خاتون نے شادی سے انکارپر محبوب کوزہردیکرقتل کردیا

10 جولائی ، 2022

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)تھانہ گڑٰھ کے چک نمبر 545 گ ب میں دیرینہ تعلقات پر خاتون نے دو شادیاں رچانے والے شخص کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق غلام قادر نے دو شادیاں رچا رکھی تھیں جبکہ گائوں کی خاتون زبیدہ بی بی کے ساتھ اسکے مراسم تھے جواسے شادی پر مجبور کرتی تھی ، دو روز قبل رات کو زبیدہ بی بی نے اسے گھر سے بلایا اور اپنے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر اسے کھانے میں زہر ملا کر دےدیا جس سے اس کی طبیعت خراب ہو گئِی اسے ساہیوال ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔