سری لنکا آسٹریلیا ٹیسٹ، مظاہرین گال فورٹ میں داخل

10 جولائی ، 2022

گال (جنگ نیوز)سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ گال سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا گال فورٹ میں داخلہ ممنوع ہے۔سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، کولمبو میں بڑے مظاہرے کی آج کال دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گال سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو میں موجود ہے، جبکہ قومی ٹیم کا آج ہونے والا سیشن منسوخ کیا جا چکا ہے۔