گال ٹیسٹ ،آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 364رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

10 جولائی ، 2022

گال(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ٹیم گال ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، مڈل آرڈر بیٹر سٹیون سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ایلیکس کاری 28، مچل سٹارک ایک، کپتان پیٹ کمنز 5، مچل سویپسن 3 اور نیتھن لائن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ آرم سپنر پرابتھ جے سوریا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا 6 وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا لئے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 180 رنز درکار ہیں ۔