سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ پہلے حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا اور اب ووٹر لسٹوں کی اختتامی جانچ پڑتا ل جاری ہے وہیں سیاسی جماعتوں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ اسی عمل کے دوران بھارتی الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 6 غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک حکم کے مطابق، پول باڈی نے جموں و کشمیر کی چھ رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کا اندراج ختم کر دیا ہے۔ پول باڈی کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر ان پارٹیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔یہ تمام ایسی پارٹیاں ہیں، جو انتخابات کے دوران اپنے پراکسی امیدوار انتخابات میں اتارتی ہیں اور بعد میں بڑی جماعتوں کے امیدواروں سے بڑی مقدار میں پیسہ وصول کر کے اپنے امیداروں کو واپس لے لیتی ہیں۔ قیام میں آنے کے سالوں بعد بھی یہ پارٹی زمینی سطح پر غیر فعال پائے جانے والی ان جماعتوں کو کمیشن کی جانب سے تصدیق کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم یہ جماعتیں اپنی تصدیق کرنے میں ناکام رہیں اور اب الیکشن کمیشن نے ان کا اندراج منسوٰ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔زمینی سطح پر غیر موجود پائے جانے کے بعد سی ای اوز کی جانب سے اندراج ختم کر دیا گیا ہے ، تصدیق کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ پارٹی محض کاغذوں میں موجود ہیں، لیکن زمینی سطح پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے اور کمیشن کی طرف سے جاری کردہ خطوط محکمہ ڈاک کے ذریعے بغیر ڈیلیوری کے واپس آ گئے ہیں۔غیر رجسٹرڈ جماعتوں میں جموں و کشمیر عوامی لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ، آل جے اینڈ کے پیپلز پیٹریاٹک فرنٹ، ڈیموکریٹک جنتا دل (جے اینڈ کے)، جے اینڈ کے سٹیزن پارٹی اور جموں و کشمیر نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ شامل ہیں۔ان جماعتوں میںجموں و کشمیر عوامی لیگ ہی ایک ہی ایسی جماعت ہے جو اب تک اپنے امیدوار اسمبلی میں بھیجنے میں کامیاب رہی۔
نیویارک اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 16 ماہ سے جاری جنگی صورتحال کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک...
اسلام آبا سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ارسا قانون کی تشکیل نو کی تجویز، اس...
لاہورگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے...
پشاورپشاور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی...
سوات خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل...
تہرانایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اس بار اسرائیل سے بالکل مختلف اور غیر...
ریاض خلیج تعاون کونسل’جی سی سی‘ اور روس کے درمیان تزویراتی مکالمے کے سیشن کے حوالے سے وزارت خارجہ سطح کا...
اسلام آباد وفاقی پولیس سیاسی سرگرمیوںسے وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کے سلسلے...