عید پر جیلوں میں قیدیوں کوخصوصی مینو کے تحت کھانا دیا جائیگا

10 جولائی ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق قیدیوں کو عید الاضحی کے تینوں روز صبح ناشتے میں سویاں، چنے اور چائے ، دوپہر میں قورمہ، پلائو اور شام میں قورمہ ،روٹی اور زردہ دیا جائے گا۔ قیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی ۔ جیل خانہ جات کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے جن قیدیوں کیلئے عید الاضحی کے دنوں میں گھر سے کھانا آئے تو شناخت کے بعد کھانا وصول کیا جائے ۔