واشنگٹن(اے ایف پی)امریکانےیوکرین کو40کروڑ ڈالرکی مزیدفوجی امداد بھیجنے کا اعلانکیاہے،امدادمیں توپ خانہ قسم کا دور تک اور تیزی سے مار کرنےوالے راکٹ سسٹم ایچ آئی ایم اے آر ایس کے چار یونٹ بھی شامل ہوں گے۔پنٹاگون کے ایک عہدیدار کے بقول یوکرینی افواج اب روسی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے لگی ہیں اوریہ کارروائیاں فرنٹ لائن سے بہت پیچھے تک ہیں ،یہ امریکاکی طرف سے فراہم کردہ اسلحے کی وجہ سے ہی ممکن ہو رہا ہے،عہدیدارنےدعویٰ کیاکہ روس جتنےمرضی جتن کرلےجنگ نہیں جیت سکتا، امریکایوکرین کے لیے اسلحے کی یہ نئی کھیپ بھی اس صدارتی اختیار ʼ’’ڈرا ڈاون‘‘ کے تحت ہو گی جس میں امریکی صدر کانگریس سے منظوری لیے بغیر کسی ملک کو یہ امداد دے سکتا ہے۔ پنٹاگون کے اس ذمہ دار کے مطابق اس امداد کے بعد یوکرین کے پاس دور اور تیزی سے مار کرنے والے راکٹ سسٹم کے کل امریکی یونٹس کی تعداد بارہ ہو جائے گی۔ اس سے پہلے امریکہ اس طرح کے آٹھ یونٹ یوکرین کو دے چکا ہے۔
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ میں جرم اور سیاست کو الگ رکھ...
اسلام آبادوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترقی کے نئے مواقع کھولنے، مسابقت کو بڑھانے اور عالمی معیشت میں...
لاہورچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اصلاحی معاشرے کیلئے علماءکاکردار...
لاہور آسٹریلوی ڈیو ڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ انہیں تقریباً سوا آٹھ کروڑ معاوضہ ملے...
اسلام آباد پاکستان اور برطانیہ کی دوستی گرم جوشی، خوشگوار تعلقات، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی...
ملتانجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما ء کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی آج...
لاہور لالی وڈ کی شاہکار فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔سروربھٹی حرکت قلب بندہونےکےباعث جاں...
سرینگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمالیائی سڑک کی اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا، بھارتی وزیر اعظم کا...