عالمی سازش کیساتھ احتساب بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا،شیری رحمان

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ʼʼعالمی سازشʼʼکے بیانیہ کے ساتھ احتساب کے بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کاروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس بیانیہ کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانا بناتے رہے وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد احتساب کے عمل میں کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو پتا ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف نے پونے چار سال اداروں اور قوانین کی کس طرح دھجیاں اڑائی،اقتدار ملک و قوم کی امانت ہوتا ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ دوسروں کو چور ڈاکو بولنے والوں نے اقتدار اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، احتساب کا نعرہ لگا کر دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں کا بھی اب احتساب ہونا چاہیے۔