مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ رواں برس حج کے دوران حجاج کی صحت کے حوالے سے مجموعی طورپرحالات تسلی بخش ہیں، کسی قسم کے وبائی مرض کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے وقوف عرفہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کی صحت تسلی بخش ہے، وبائی مرض ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کوہماری نصیحت ہے کہ وہ کھلی دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ ’لو‘ سے محفوظ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم پانی کی قلت کا شکار نہ ہو۔ ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 65 ہزار ضیوف الرحمان کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ امراض قلب میں مبتلا 108 حجاج کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ گردے کے امراض میں مبتلا 313 حجاج کوڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 177 کی سرجری کی۔ علاوہ ازیں 1831 حجاج نے آن لائن کلینک کے ذریعے طبی مشورے لیے ہیں
لاہوراوپن مارکیٹ میں دال چنا اور مونگ کی قیمت میں5روپے کلو کمی جبکہ چینی کے تھیلے کی قیمت میں 70روپے اضافہ ہو...
لاہورپاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 20فیصد...
لاہور حکومت پنجاب اور انوائرمنٹ سیکٹر سے وابستہ امریکی کمپنی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔صوبائی...
لاہورپاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ملنے والے...
لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔...
لاہور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، رن وے پر حد نگاہ 100میٹر ریکارڈ، حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن...
لاہور پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے آئ ایم ایف...
لاہور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ماڈل ریڑھیوں کے منصوبے سے...