لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)انتخابی مہم چلانے کیلئے سرادار ایاز صادق اورخواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا، استعفے لاہور کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ہر صورت جتوانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے، خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20، حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں، یہ نشستیں منحرف پی ٹی آئی ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں، ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور جبکہ سلمان رفیق پنجاب کے وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تھے۔ایاز صادق نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو بھجوا دیا اور اس وجہ ذاتی لکھی ،سلمان رفیق نے بھی استعفی کی وجہ ذاتی وجوہات تحریر کیا ہے،خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بجھوایاجس کو منظور کر لیا گیااور رسمی منظوری کے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔
اسلام آباد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوںاور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ...
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
کراچی، بیروت اسرائیل نے غزہ کےساتھ ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواجکی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...