سری لنکا ، راجا پاکسے نے ایگزیکٹو طاقت استعمال کی ، بھائی مسٹر 10 پرسنٹ

10 جولائی ، 2022

کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کے راجا پاکسا قبیلے کی اہم شخصیات، گوٹابایا فوجی پس منظر سے، مہندا راجا پاکسے قبیلے کے سربراہ، باسل کیلئے مسٹر ٹین پرسنٹ کا لقب مشہور ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سنگین معاشی بحران پر غصہ مہینوں سے بڑھ رہا ہے، بہت سے لوگوں نے بڑے پیمانے پربڑھتی مہنگائی کا الزام حکمران راجا پاکسے خاندان پر لگایا ہے،ہفتے کویہ غصہ ابل پڑا، سیکڑوں ہزاروں مظاہرین صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی رہائش گاہ کے گرد جمع ہو گئےجس کےبعد وہ فوجی پہرے میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، ہجوم نے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے قریبی دفتر پر دھاوا بول دیا۔ اگرچہ ایک اعلیٰ دفاعی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ راجا پاکسے اب بھی صدر ہیں، دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ان کی رخصتی سے یہ سوالات پیدا ہوئے کہ آیا وہ عہدے پر برقرار رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ صدارتی پول میں مظاہرین کی جھڑپوں کے مناظر کے ساتھ اور راجا پاکسے کے صحیح ٹھکانے کے بارے میں معلوم نہ ہونے کے ساتھ یہاں ان کے طاقتور قبیلے کے کچھ اہم ارکان کے پروفائلز ہیں۔ 72 سالہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے 2019 میں عہدہ سنبھالا، انہوں نے پورے کووڈ وبائی مرض کے دوران سری لنکا پر ایگزیکٹو طاقت کا استعمال کیا جس سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کو متحرک کرنے میں مدد ملی۔ اپنے بھائی مہندا کے برعکس، جو راجا پاکسے قبیلے کے سربراہ ہیں اور مئی تک وزیر اعظم رہے، گوٹابایا بہت کم سیاسی تجربے کے ساتھ اقتدار میں آئے، اس کے بجائے وہ ایک فوجی پس منظر سے آئے تھے، وہ 2005 سے 2015 تک مہندا کی صدارت کے دوران فوج اور پولیس کے انچارج رہے۔ 2009میں انہوں نے ایک ظالمانہ حکومتی کریک ڈاؤن کی قیادت کی جس نے کئی دہائیوں کی خانہ جنگی کے بعد علیحدگی پسند تامل باغیوں کو کچل کے رکھ دیا۔ ان کے خاندان والوں نے انہیں ’دی ٹرمینیٹر‘ کا نام دیا ہے۔ 76 سالہ مہندا راجا پاکسے قبیلے کے سربراہ ہیں،وہ ایک دہائی تک صدر رہے اور اس سے پہلے وہ 2004 میں وزیراعظم تھے۔مہندا کی صدارت کے دوران سری لنکا بھی چین کے قریب آیا اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے تقریباً 7 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ مہندا راجا پاکسے نے مئی میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کولمبو میں ہزاروں مظاہرین کے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کے بعد فوج کو انہیں بچانا پڑا تھا۔ اس کے بعد خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں جن میں 71سالہ باسل راجا پاکسا بھی شامل ہیں، جنہیں بی بی سی کے ایک انٹرویو میں مبینہ طور پر سرکاری ٹھیکوں سے لئے گئے کمیشنز کے حوالے سے ’مسٹر ٹین پرسنٹ‘ کا لقب دیا گیا تھا۔ اس کے بعد کی انتظامیہ کسی بھی الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ انہوں نے ریاستی خزانوں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ گوٹابایا کے صدر بننے پر ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ ایک اور بھائی 79 سالہ چمل بھی ہیں جو آبپاشی کے انچارج تھے۔ ان کا بیٹا سشیندرا کیمیائی کھاد کی درآمد پر تباہ کن پابندی میں ملوث تھا۔ مہندا کے بڑے بیٹے 36 سالہ نمل، جو کھیل کی وزارت چلاتے تھے اور بحران سے قبل مستقبل کے رہنما کے طور پر پیش کیے جاتے تھے، کو بھی نکال دیا گیا۔ صرف گوٹابایا اقتدار میں رہ گئے۔ نمل نے مئی میں اے ایف پی کو بتایا تھا کہ خاندان محض ایک ’خراب دور‘ سے گزر رہا ہے۔ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے اکھل بیری نے اس وقت کہا تھا کہ مہندا کے استعفیٰ کے بعد بھی راجا پاکسا برانڈ کو سنہالی آبادی میں اب بھی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگرچہ اب زیادہ تر الزام راجا پاکسا پر لگایا جا سکتا ہے، راجا پاکسا کیلئے سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی جگہ چھوڑ کر ان کے جانشین گندگی کے وارث ہوں گے۔