مسلم لیگ ق میں کوئی اختلاف نہیں، چوہدری شجاعت

10 جولائی ، 2022

لاہور( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہا ہے کہ مسلم لیگ ق میں کوئی اختلاف نہیں،پنجاب میں حکومت سازی کا 17جولائی کے بعد پتہ چلے گا،گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔صاف الفاظ میں کہتا ہوں پرویز الٰہی ہمارے امیدوار ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کیساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔ چوپدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔