اسلام آباد (حنیف خالد) واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وہائٹ ہائوس کے اوول آفس میں امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی سفیر مسعود خان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خیرسگالی کا پیغام امریکہ کے صدر کو دیا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میںامریکی پاکستانیوں نے سفیر پاکستان مسعود خان سے قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان امریکہ کی پائیدار پارٹنرشپ کے حوالے سے امریکہ کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات سے تبادلہ خیال بھی کیا اور انکے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلیمی تبادلہ پروگرام ملکی تاثر قائم کرنے (پرسیپشن مینجمنٹ) پاکستان امریکہ کے مابین قریبی تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی طالبات سے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنے علم‘ تجربے اور مواصلاتی مہارت کی بدولت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر آنیوالی پاکستانی طالبات کے تیرہ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ طالبات کا وفد سسٹر ٹو سسٹر ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر ہے۔ مسعود خان نے طالبات کو انکی اعلیٰ کارکردگی کے بل بوتے پر امریکہ کی جامعات میں داخلے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ کامیابی سائنس اور نئی ٹیکنالوجی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ عوامی روابط پاک امریکہ تعلقات کا اہم جزو ہیں۔ سائنس و ٹیکنالوجی‘ انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں نوجوان نسل کی بھرپور شمولیت پاکستان امریکہ کے تعلقات کو مستقبل پر مبنی شراکت میں تبدیل کر دیگی۔ مسعود خان سسٹر ٹو سسٹر پروگرام ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ امریکہ کی معاونت سے چلنے والا پبلک پرائیویٹ پروگرام ہے جس کا مقصد پاکستانی طالبات کو امریکہ کی مایہ ناز جامعات میں تعلیمی اور فنی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روایتی سماجی و معاشی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ملکی معیشت کا کارآمد حصہ بن سکیں۔ امبیسڈر مسعود خان نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستانی طالبات کیلئے بہت شاندر موقع ہے جس کی بدولت وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں ان امریکی اقدار کو سیکھ سکتی ہیں‘ سمجھ سکتی ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو سکتی ہیں جن کی بدولت امریکی ٹیکنالوجی جدت اور ایجادات میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ ان پروگراموں کی افادیت علم کے تبادلہ خیال دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ ان پروگراموں کا سکوپ اور تعداد کو بڑھایا جا سکے۔ سفیر پاکستان نے امریکی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے پاکستانی طالبات کیلئے جدید علوم میں مواقع فراہم کئے۔ کراچی سے لیکر گلگت بلتستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے سفیر پاکستان سے بات چیت کے دوران امریکہ کے بارے میں اپنے تاثرات اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔
کراچیآئی جی سندھ نےڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئےڈی آئی...
لاہور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں کی طرف سے سپریم...
اسلام آباد نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔بجلی 2.75روپے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےدیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پرمذاکرات کااختیارات حاصل کرلیا-وفاقی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں...
کراچی ملٹری اکیڈمی کاکول میں کرکٹ ٹیم کیمپ کیوں لگایا گیا؟ ، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے پیٹ...
اسلام آباد عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت دوسرے جائزے کی...
کراچی ایف بی آرکے لارج ٹیکس پیرز یونٹ کراچی نے سول ایوی ایشن کے اکاونٹ منجمد کر کے 13 ارب روپے کی ریکوری کر لی...