اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئےسنٹرل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کی ترقی کی سفارش کریگا،ISI اور IB کیجانب سے 600افسروں کی اسکروٹنی جاری ، بورڈ کا اجلاس جو لائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید کریں گے۔آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے 600 افسروں کی سکروٹنی جاری ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی اور آئی بی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دیا ہے۔افسروں کی ترقی و تقرری کیلئے سکروٹنی آئی ایس آئی اور آئی بی کو تفویض ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرے گا۔ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔پروموشن زون کے افسروں کے پینل، سالانہ کارکردگی رپورٹس، سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔مختلف سروسز اور گروپس کے 600 افسروں کے پینلز تیار کئے گئے ہیں۔بورڈ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دے گا۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 3 دن جاری رہے گا۔اجلاس مختلف سروسز، گروپوں، ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کی سفارشات مرتب کرے گا۔بورڈ اجلاس کی تیاری مکمل ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اجلاس ایجنڈا جاری کرے گی ۔حکومت نے 24 مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیلِ نو کی تھی ۔کیپٹن (ر)زاہد سعید چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ہیں۔ بورڈ میں 4 ارکانِ پارلیمنٹ، ہر صوبے سے ایک ایک افسر شامل ہے۔بورڈ میں سینیٹر سعدیہ عباسی،سنیٹر کامران مرتضیٰ ‘ سنیٹر سلیم مانڈوی والا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں۔ گریڈ 22کے افسر امداد اللہ بوسال،محمد صالح فاروقی ‘ڈاکٹر کاظم نیاز،غوث الدین احمد اور پرویز جونیجو شامل ہیں۔ ممبرز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی سنٹرل سلیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ پروموشن پالیسی کے تحت سال میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 2 اجلاس لازم ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سال کے پہلے 6 ماہ میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہ کر سکی۔
اسلام آباد نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوںاور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ...
اسلام آ باد کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوزارت قانون کی...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
کراچی، بیروت اسرائیل نے غزہ کےساتھ ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
اسلام آباد یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواجکی شاندار پریڈ ہو گی ، صدر آصف علی زرداری...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...