میرواعظ عمر فاروق مسلسل3 برس سے نظر بند

10 جولائی ، 2022

سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما مقبوضہ کشمیرنے مجلس کے سرپرست اعلیٰ اور کشمیر کے سب سے بڑی دینی رہنما میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل تین سال سے نظر بندی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحی اور قربانی کے بابرکت ایام کے پیش نظر فوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے تاکہ میرواعظ کشمیر اپنی روایتی منصبی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ وادی کی بڑی بڑی مساجد ، خانقاہوں، امام باڑوں اور آستانوں میں علما، خطبائاور ائمہ حضرات نے بھی میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی نظربندی کی مذمت کی ہے۔