لاہور(نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر اورسینیٹراعجاز چوہدری نے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کلمہ حق کی آواز اٹھائی اس پر ہر طبقے سے سپورٹ مل رہی ہے۔ د ینی جماعتوں کی سپورٹ کے بعد20 سیٹوں پر ہماری جیت یقینی ہو گئی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عمران خان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان آزاد ملک بنایا گیا تھا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آنے والی حکومتیں ہمیں محکومی کی جانب لے کر گئیں۔مذہبی جماعتوں سپورٹ رہی تو ہم پاکستان کی حقیقی منزل تک پہنچیں گے۔ حماد اظہر نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والا ضمنی الیکشن ایسی صورت اختیار کر گیا ہے جو پہلے کبھی نہ تھی۔ عوام کی سپورٹ تحریک انصاف کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ تحریک دعوت الحق۔ اسلامی جمہوری اتحاد۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث اتحاد علماء کونسل سمیت متعدد جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی حمایت پر انکے شکر گزار ہیں۔د ینی جماعتوں کی جانب سے حمایت کے بعدضمنی الیکشن میں20سیٹوں پر ہماری جیت یقینی ہو گئی ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ جن تنظیمات نے حمایت کا اعلان کیا وہ دعوت حق کے داعی ہیں۔ پاکستان میں عمران خان واحد وزیراعظم تھا جس نے حلف اٹھانے کے بعد ملک کو مدینے جیسی ریاست بنانے کی جدوجہد کی۔پیر حبیب سندر شریف والے نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جس طرح لوگوں کو قتل اور ذلیل کیا وہ ناقابل برداشت ہے۔
سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے درجنوں افراد گرفتار ملزمان سے سوشل میڈیا اکائونٹس اور دیگر...
کراچیبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1957 ہو گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی...
کراچی پاکستانی عوام کی اکثریت ملکی معاشی صورتحال کے باعث بیروزگاری میں اضافے پرشدید پریشان ہیں اور مستقبل...
کراچی مختلف علاقوں گلشن اقبال ،فیڈرل بی ا یریابلاک 8گلشن یاسین ،گلشن شمیم ، لیا قت آباداورعلاقوں کے مکینوں...
پیرس فرانس میں لاکھوں افراد صدر میکرون کی پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج، منگل کو ایک بار پھر...