مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ رواں برس حج کے دوران حجاج کی صحت کے حوالے سے مجموعی طورپرحالات تسلی بخش ہیں، کسی قسم کے وبائی مرض کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں،لو سے محفوظ رہنے کیلئے حجاج کرام دھوپ میں چھتری ،پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے وقوف عرفہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کی صحت تسلی بخش ہے، وبائی مرض ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کوہماری نصیحت ہے کہ وہ کھلی دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ ’لو‘ سے محفوظ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم پانی کی قلت کا شکار نہ ہو۔ ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 65 ہزار ضیوف الرحمان کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ امراض قلب میں مبتلا 108 حجاج کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ گردے کے امراض میں مبتلا 313حجاج کو ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 177کی سرجری کی۔ علاوہ ازیں 1831حجاج نے آن لائن کلینک کے ذریعے طبی مشورے لیے ہیں۔
کراچی انمول پنکی کی جان کو خطرہ، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار انمول عرف پنکی کی سیکورٹی غیرمعمولی سخت کردی...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان نے ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے پہلے25ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ ان کی حکومت کا قرضوں پر انحصار...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا...