ٹوکیو (جنگ نیوز )جاپان کی پولیس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی سیکورٹی میں خامیاں تھیں، ہفتے کو مقتول شنزو آبے کی میت ٹوکیو میں ان کے گھر پہنچا ئی گئی۔ دوسری جانب جاپانی حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جمعے کی صبح نارا کے مغربی شہر میں سابق وزیراعظم شینزو آبے کو قتل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی گن گھریلو ساختہ تھی۔شنزو آبے جمعے کو نارا خطے کے کاشیہارا شہر کے ایک ہسپتال میں اس وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے، جب انہیں انتخابی مہم کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ قاتلانہ حملے میں سابق وزیر اعظم کی گردن کے دائیں جانب زخم آیا تھا اور ان کے سینے کے بائیں جانب سے نیچے کی طرف سے خون بہہ رہا تھا۔ ہسپتال پہنچنے سے پہلے انہیں کارڈیوپلمونری ارسٹ کا سامنا کرنا پڑا یعنی ان کی سانس اور دل کی دھڑکن دونوں رک گئی تھیں۔67 سالہ آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک خدمت انجام دینے والے وزیراعظم تھے۔
سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے درجنوں افراد گرفتار ملزمان سے سوشل میڈیا اکائونٹس اور دیگر...
کراچیبین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1957 ہو گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں...
کراچی منگل کوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی رہی دورا ن کاروبار انڈکس40200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انڈیکس میں...
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی...
کراچی پاکستانی عوام کی اکثریت ملکی معاشی صورتحال کے باعث بیروزگاری میں اضافے پرشدید پریشان ہیں اور مستقبل...
کراچی مختلف علاقوں گلشن اقبال ،فیڈرل بی ا یریابلاک 8گلشن یاسین ،گلشن شمیم ، لیا قت آباداورعلاقوں کے مکینوں...
پیرس فرانس میں لاکھوں افراد صدر میکرون کی پنشن اصلاحات کیخلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج، منگل کو ایک بار پھر...