پاکستان میں تمباکونوشوں کی تعداددو کروڑ نوے لاکھ ہو گئی ، مقررین

22 جولائی ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میڈیاکے تعاون سے تمباکونوشی میں کمی اور پاکستان کو سگریٹ نوشی سے پاک ملک بنانے کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو کی زیر اہتمام گزشتہ روز مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں تمباکونوشوں کی تعداد تقریباً دو کروڑ نوے لاکھ ہے۔ پاکستان میں تمباکونوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اموات پر 2019 میں 3.85 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔مقررین نے تمباکونوشی سے بچاؤ میں سگریٹ نوشوں کی مدد اور اس سلسلے میں طبی امداد کے بہتر استعمال کےلئے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور کم نقصان دہ مصنوعات کےلیے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔