لاہور(جنگ نیوز) انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب اےکے پال سے رابطہ کر کے ان سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنےکا شیڈول مانگ لیا۔ جیو نیوز کے مطابق انڈس واٹر حکام کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بننے والے کیرو اور ریتلے ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے بھارت سے ان ڈیموں کے معائنےکا شیڈول مانگا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا ہےکہ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی جانب سے بھارت کے مشرقی دریاؤں ستلج، راوی اور بیاس کے ڈیموں کا بھی معائنہ کرانے کا کہا گیا ہے کیونکہ بھارت دریائے ستلج پر بھاکرا ڈیم اور بیاس پر پونگ ڈیم بنا رہا ہے۔ انڈس واٹر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان دریائے راوی پر تھین ڈیم اور فیروز پور ہیڈ ورکس دیکھنا چاہتا ہے کیو نکہ بھارت کی طرف سے ہمارے دریاؤں میں وافر پانی نہیں چھوڑاگیا۔خیال رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنہ کا پابند ہے۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...