اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا، اعظم تارڑ

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (صباح نیوز ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اقلیتوں کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق اقلیتوں کے نمائندوں نے وزارت قانون میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کے حوالے سے وزیر قانون کو بریفنگ دی گئی ،ملاقات میں نمائندوں نے اقلیتوں کو صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں درپیش مسائل سے وزیر قانون کو آگاہ کیا گیاجس پر وزیر قانون نے اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔