عوامی فلاح کے روکے گئے منصوبے دوبارہ شروع کرینگے،مسرت جمشید

29 جولائی ، 2022

لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ہمارے دور کے جتنے بھی عوامی فلاح کے منصوبے ختم کئے تھے انہیں دوبارہ شروعکیا جارہا ہے ،وزیر انتشار کان کھول کر سن لو اب شریفوںاورزرداریوں کے غنڈہ راج کا دور گزرگیا ہے بلکہ اب عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے عمران خان کے بغض میں پنجاب میں جاری عوامی فلا ح و بہبود کے درجنوں منصوبے روک دئیے تھے لیکن ان شا اللہ اتحادی حکومت ان تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔