راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ مافیا کی جسے خریدنہ سکو اسے ختم کردو کی سوچ ناقابل قبول ہے، ایسا کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ،اقدام کھلی فسطائیت، زرداری اورشریف مافیا کی مخالفین کو ختم کرنے کی سوچ ناقابل قبول ہے، پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب بشمول ضلع میانوالی میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری اورشریف مافیا کی سوچ یہ کہ جسے خرید نہ سکو اسے ختم کردو ناقابل قبول ہے۔ ایسا کسی جمہوریت میں ممکن نہیں ہوتا۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ یہ کھلی فسطائیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ضلع میانوالی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثر علاقوں کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کا کہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور کا دورہ مؤخر ہو گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ عمران خان کا دورہ لاہور موسم کی خرابی کے باعث مؤخر ہو گیا ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کا دورہ مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ائیر پورٹ پہنچ گئے تھےلیکن موسم خراب تھا جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی آج طے شدہ میٹنگز اب ویڈیو لنک پر ہوں گی۔یاد رہے کہ عمران خان نے آج اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنی تھیں اور انہیں پنجاب حکومت کی پرفارمنس کے حوالے سے روڈ میپ دینا تھا۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...