اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ ق کے10ووٹ مسترد کیے جانے کی ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوا، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیر پاؤ، طاہر بزنجو سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ لاڈلے کا 4 سالہ گند ہم پر ڈال دیا گیا، پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کا مخالف تھا ،صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا۔مریم نواز نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی ترک کی جائے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہمارا فل کورٹ کا جائز مطالبہ نہیں مانا گیا، اب ہمیں نظرثانی میں جانا ہے یا خاموش رہنا ہے، فیصلہ کرنا ہو گا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ہمیں واضح سمت کا تعین کرنا ہو گا، کھیل کے سارے کرداروں سے متعلق بھی جاننا ہو گا، الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی نے شروع دن سے ہی ہمیں نقصان پہنچایا، حکومت کرنی ہے، الیکشن کروانا ہے یا کوئی اور راستہ اختیار کرنا ہے، فیصلہ کر لیں اور ڈٹ جائیں۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...