لیبر جونیئر شیڈول منسٹر برائے ٹرانسپورٹ کی برطرفی پر یونینز میں شدید غم و غصہ،پارٹی رہنمائوں کا بھی تحفظات کا اظہار

29 جولائی ، 2022

لندن (وجاہت علی خان) لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر سٹار مر کی طرف سے ایک جونیئر شیڈو منسٹر برائے ٹرانسپورٹ سام ٹیری کو برطرف کرنے کے فیصلے پر یونینز نے شدید غصے کا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ برطرف منسٹر ہڑتالی ریل کارکنوں کے ساتھ دھرنا والی جگہ پر شامل ہوئے تھے۔ سام ٹیری کا تعلق مشرقی لندن کے علاقہ ایلفورڈ ساؤتھ سے ہے۔ اس ضمن میں لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سام ٹیری کو برطرف کرنے کی وجہ غیر مجاز میڈیا پر آنا اور اجتماعی کے بجائے تنہا فیصلہ کرنا تھا اور لیبر پارٹی ان معا ملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے، اس لئے سام ٹیری کو فرنٹ بینچ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سام ٹیری کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی "ہڑتال کرنے والے کارکنوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں"۔ لیبر ترجمان نے کہا کہ وہ "ہمیشہ کام کرنے والے لوگوں کے لئے کھڑے رہے گی جو کام پر بہتر تنخواہ، شرائط و ضوابط کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن متعدد یونینوں کے رہنماؤں نے اس فیصلے پر لیبر پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یونائیٹ دی یونین کے رہنما شیرون گراہم، جس کے دس لاکھ سے زیادہ ممبران ہیں، نے کہا کہ لیبر "عام محنت کش لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ غیر متعلق ہوتی جا رہی ہے"۔ ٹی ایس ایس اے ٹرانسپورٹ یونین، جس میں سام ٹیری ایک سابق ممبر ہیں، نے کہا کہ لیبر اس دھوکے میں نہ رہے کہ وہ "70 لاکھ ٹریڈ یونین ممبران کو دھکیلتے ہوئے" اگلا الیکشن جیت سکتی ہے۔ GMB یونین کے جنرل سیکرٹری گیری اسمتھ نے ٹویٹ کیا کہ لیبر کے لئے "ٹوری ٹرانسپورٹ کے بحران کو لیبر کی کہانی میں بدلنا" ایک "بڑا اپنا ہدف" تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن ”بدترین مہنگائی کے نکتے پر لڑا جائے گا‘‘۔ بڑی تعداد میں لیبر ایم پیز، جن میں ڈیان ایبٹ، جان میکڈونل، ریچل ماسکل، مک وائٹلی اور کم جانسن شامل ہیں، نے بھی مشورہ دیا ہے کہ مسٹر ٹیری کو اپنی ملازمت نہیں کھونی چاہئے تھی۔ مس ایبٹ نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام میں بتایا کہ عوام لیبر کو "آر ایم ٹی اور عام لوگوں کے ساتھ کھڑے" دیکھنا چاہتے ہیں۔ بدھ کی صبح مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹیری نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ وہاں "شیڈو ٹرانسپورٹ منسٹر کے طور پر ٹرانسپورٹ ورکرز کی حمایت کر رہے تھے۔ سر کیئر سٹامر نے کہا کہ "ایک حکومت دھرنے پر نہیں چلتی، سام ٹیری، جو سابق لیبر پارٹی رہنما جیرمی کوربن کے حامی ہیں، نے سر کیئر سٹامر کا پچھلے ڈھائی سال کے لئے انہیں فرنٹ بینچ پر رکھنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ "حقیقی شرم کی بات ہے کہ مجھے پکٹ لائن میں شامل ہونے" کی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ "ایسی لیبر پارٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں جو کارکنوں کے ساتھ ان کے تنازعات میں یکجہتی کے لئے کھڑی ہو، چاہے وہ اس ملک میں کہیں بھی ہو"۔ گزشتہ بدھ سے برطانیہ کے 40,000 ریل کارکن تنخواہ، پنشن اور کام کے حالات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس میں RMT یونین، جو لیبر دی TSSA اور نیٹ ورک ریل سے وابستہ نہیں ہے، کے درمیان مذاکرات اس تنازعہ کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ لیبر پارٹی نے سرکاری طور پر صنعتی کارروائی کی حمایت نہیں کی لیکن حکومت پر تنقید ضرور کی ہے۔