اسلام آباد(صباح نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف گوگی سمیت10افراد نے اپنے وکیل کی وساطت سے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے طلب کر رہا ہے، میرے وکلا نیب میں پیش ہوئے تو انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا، نیب ڈی جی کو پابند کریں کہ وہ دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ دیں۔ نیب لاہور نے فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی، شوہر احسن جمیل گجر اور دیگر افراد کیخلاف انکوائری شروع کررکھی ہے اور ان افراد کو بار بار نیب کی جانب سے طلبی نوٹس بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ فرح گوگی نے نیب میں حاضر ہونے کے بجائے اپنے وکیل کی وساطت سے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے، خط لکھنے والوں میں دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ خط میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے ہمیں طلب کر رہا ہے، نیب لاہور کو انکوائری کے دائرہ اختیار سے متعلق متعدد خطوط لکھے، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...