سندھ کا پیسہ حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے ،فواد چوہدری

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ سندہ میں لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے،فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ حکومت میں نظر آتی ہے۔ سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے،سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔