اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہاہے کہ عمران خان کی فاشسٹ سوچ کی وجہ سے پہلے ہی ملک میں تقسیم اور نفرت بڑھ گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران کہتے ہیں وہ طالبان سے مذاکرات کر سکتے ہیں تاہم سیاسی مخالفین کے ساتھ نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی ایک ایسے انا پرست شخص ہیں جو کشمیر کے معاملے پر بھی سیاسی مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھے، عمران کے وزیر انتخابی فریم ورک پر مذاکرات کی باتیں کر رہے جبکہ وہ خود ابھی تک کنٹینر پر کھڑے ہیں، لوگ سیاسی بحران کے خاتمے کے خواہاں ہیں لیکن عمران اپنے مطالبات منوانے کیلئے انتشار کی دھمکیاں دے رہے۔شیری رحمٰن نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف اپنے مقاصد کیلیے انتشار چاہتے ہیں، چاہے اس کا ملک پر جو بھی اثر ہو، انہوں نے کہاکہ عمران کرسی پر بیٹھ کر ہمارے جلد انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کرتے تھے، اب حکومت سے نکلنے کے بعد انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، عام انتخابات عمران خان اور انکی ایک جماعت کے مطالبے پر نہیں ہونگے، انتخابات وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق اور وقت پر ہونگے۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...