اسلام آباد (جنگ نیوز )ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور روپے کی پستی کی بازگشت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بھی سنائی دی گئی۔سينيٹ کی قائمہ کميٹی خزانہ کے اجلاس ميں ڈالر کی اونچی اڑان پر گرما گرم بحث ہوئی۔ جمعرا ت کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیرِصدارت اجلاس ہوا۔تحریک انصاف کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے ملک کی خراب معاشی صورت حال کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے،ایل سیز کھل نہیں رہیں یا تاخیر کا شکار ہیں،کمیٹی معمول کا ایجنڈا چھوڑ کر معیشت پر بحث کرے۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے، وزیرخزانہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائیں کہ ڈالر کیسے نیچے آئے گا۔محسن عزیز نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم ازکم اسٹیٹ بینک کا گورنر تو مقرر کرے،روپے کا فری فال جاری ہےاور پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔کمیٹی کو وزيرمملکت خزانہ عائشہ غوث نے بتايا کہ پاکستان دیوالیہ سے بچ چکا ہے اور چیزوں کو مینج کر رہے ہیں،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25اگست کو ہوگا اورآئی ایم ایف کے ساتھ ورلڈ بینک، اے ڈی بی سے بھی فنڈز ملیں گے۔انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں 12 فیصد کمی امریکہ میں مہنگائی کی وجہ سے ہے، امریکہ نے شرح سود میں اضافہ کیا جس سے ڈالر بھی مہنگا ہوا۔سينيٹر دنيش کمار کا کہنا تھا کہ ڈالر اسمگلنگ کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے،3 بارڈرز بند کردیں تو ڈالر خود بخود نیچے آجائے گا۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...