لاہور (پی پی آئی) دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد کی والدہ نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی جب کہ عدالت سے بیٹے کو لاہور منتقل کرنے کامطالبہ بھی کیا۔خاتون کاکہنا تھا کہ بچوں کی محبت خراب نہیں کرنا چاہیے،دعالاہور آئی تو ظہیرواپس بھیجناچاہتاتھا لیکن وہ نہیں مانی۔گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران نور بی بی نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔ ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوں بس گزارش ہے کہ میرے بچوں کو یہی منتقل کیا جائے اور فیصلہ بھی یہیں ہو ، جب سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا تھا تو اس کے بعد کیوں دوبارہ کیس کھولا گیا؟ انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے دعا کے جانے کے بعد ان کے والدین بھی تکلیف میں تھے، میں ان سے یہی کہوں گی کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں۔ ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں نے بیٹے سے کہا تھا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کے باوجود اس شادی میں کسی ایک کا قصور نہیں دونوں کا قصور ہے اور جب دعا کراچی سے آئی تو ظہیر اسے واپس بھیجنا چاہتا تھا لیکن وہ نہ مانی اور اس نے کہا کہ میں مر جاؤں گی لیکن واپس نہیں جاؤں گی۔ دعا چاہیے یا ظہیر کے سوال پر ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے دونوں چاہئیں۔ بچوں کی محبت ہے اور مجھے لگتا ہے ان کی محبت خراب نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے والدین سے یہی کہوں گی آپ کی بچی معافی مانگ رہی ہے اسے معاف کر دیں۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...