سازشیوں سے ملک کو آزاد نہ کرایا تومزیدنقصان ہوگا ،حسان خاور

29 جولائی ، 2022

لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ فوری طور پر قابض سازشیوں سے ملک آزاد نہ کرایا تو مزید نقصان پہنچے گا۔سوشل میڈیا پر اپنے جاری بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ایک جانب ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے میں نہیں آرہی تو دوسری جانب امپورٹڈ حکومت قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کا درد نہیں بلکہ اقتدار چھن جانے کا افسوس ہے، فوری طور پر ان قابض سازشیوں سے ملک آزاد نہ کروایا تو مزید نقصان پہنچے گا اس لیے جلد از جلد انتخابات ضروری ہیں۔