لاہور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مینڈیٹ کا واپس ملنا وفاق میں قائمامپورٹڈ حکومت سے نجات ملنے کی جانب اہم پیشرفت ہے ، حکمران اتحاد ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے ، اگر ملک کومشکلات کی دلدل سے نکال کر درست سمت میں گامزن کرنا ہے توبغیر تاخیر کے صاف اور شفاف انتخابات نا گزیر ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو کرپشن کے خلاف اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا جو شعور دیا اس کے ثمرات ہیں کہ آج لوگ کرپشن کو برا سمجھتے ہیں اوراس کے خلاف جرات سے بات بھی کرتے ہیں جبکہ ضمنی انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے سیاسی شعور کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے اصلاحات جیسے جس مشکل ہدف پر کام شروع کیا تھا حکمران اتحاد نے اسے تعطل کا شکار کر دیا ،ڈالر کا بے قابو ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کو سمت دینے کےلئے کوئی پالیسی نہیں ، ہماری صنعتی پیداوار کم ہو رہی ہے ، معیشت کو ترقی دینے والے تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں جس کے اثرات معاشی بد حالی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں ۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...