کراچی :شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن اور دلہا کا چھوٹا بھائی جاں بحق

29 جولائی ، 2022

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں بہن کی شادی اور بھائی کے ولیمے کیتقریب میں چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ دوسرے شادی ہال میں آئے گاڑی سوار باراتی نے کی۔ اس موقع پر لوگوں نے باراتیوں کو دلہا سمیت پکڑ لیا جب کہ دلہا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فائرنگ انہی کے باراتی نے کی ہے ۔ مقتول کی لاش کو اسپتال لایا گیا، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ محمد حماد ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی ۔