بین الاقوامی آئی سی ٹی مقابلے میں پاکستانی طلبہ نے پہلا انعام جیت لیا

29 جولائی ، 2022

لاہور( این این آئی)ہواوے پاکستان کی جانب سے منعقدہ ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ2022- 2021 گلوبل فائنل کی ایوارڈ تقریب میں ستیش کمار، بھاگ چند میگھوار اور اقرا فاطمہ پر مشتمل پاکستانی ٹیم کو پہلی بار ایوارڈ دیا گیا۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے ہر رکن کوایک موبائل فون اور 20 ہزار ڈالر انعام دیا گیاتفصیلات کے مطابق چین کے شہر شینزین میں اختتام پذیر ہونے والے اس مقابلے میں 85 ممالک اور خطوں کی 2,000سے ز ائد یونیورسٹیوں کے 150,000 طلبانے حصہ لیا۔ قومی اور علاقائی مقابلوں کے بعد عالمی فائنل میں 43 ممالک اور خطوں کی 130 ٹیموں کا مقابلہ ہوا۔ پاکستان سے دو ٹیموں نے پریکٹس مقابلے کی نیٹ ورک کیٹیگری میں حصہ لیا جس میں ٹیم ون نے پہلا انعام حاصل کیا، اور ٹیم ٹو نے تیسرا انعام حاصل کیا۔