گال (نیوز ڈیسک) سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے508رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم261رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا سکے۔ فواد عالم ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 5جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک پاکستانی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...