سعودی عرب ایران کی حوثیوں کو مدد کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے گا

29 جولائی ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) سعودی عرب کے اعلیٰ انٹیلی جنس عہدیداروں نے ایران کی طرف سے مبینہ طور پر حوثیوں کی عسکری مدد کے شواہد اقوام متحدہ کو دینے کیلئے تمام شواہد اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر کو بھجوا دیئے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے ایران نے حوثیوں کو ڈرون طیارے اور راکٹ لانچرز اور چھوٹے میزائل بھی دیئے۔ حوثیوں نے یہ ایرانی ہتھیار یمن میں محفوظ مقام پر رکھے ہوئے ہیں، حوثیوں کی طرف یہ جدید ہتھیار اتحادی سعودی فورس کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ اطلاع ہے کہ جازان میں حوثیوں نے سعودی فورس پر ڈرون طیاروں کے ذریعہ سے حملے کئے۔ حوثیوں نے ان ڈرون کے ذریعہ سے جازان میں سعودی فورس کے اسلحہ کے گودام کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کئے ہیں۔ ایک اور اطلاع ہے ریاض سعودی پیلس پر جو میزائل چند ماہ پہلے مارا گیا، وہ ایرانی ساخت کا تھا، اس کے شواہد سے ایران کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ سعودی عوام میں حوثیوں کو ایران کی مدد کے بارے گہری تشویش ہے۔ سعودیہ کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے ایک اچھا پیغام ایرانی صدر اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کو دیئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے حوالے سے تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ مسٹر اگلی، جو ایرانی خارجہ امور کے سربراہ ہیں، نے کہا ہے ایران کو بھی کئی تحفظات ہیں لیکن ایران، سعودی عرب کے ساتھ اچھے اور دیرپا تعلقات کا حامی ہے۔