کراچی(این این آئی)متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اوروفاقی وزیرامین الحق نے کہاہے کہ فی الحال پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کا کوئی امکان نہیں، جب کہ مستقبل میں پی ڈی ایم میں رہنے کے حوالے سے فیصلہ کارکنان کی مشاورت سے ہوگا۔ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کا حلقہ بندیوں پر مختلف نقطہ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں تبدیلی کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے، نئی پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ بہترین تعلق قائم کرے۔انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار کے لیے دروازے ابھی بھی کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں بارش کا ایک قطرہ گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔کے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا ہے۔انہون نے کہاکہ کراچی میں اس بار سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں کے دوران ہلاکتیں ہوئیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیلٹی بلز معاف نہیں کیا جاتا تو کچھ رعایت کی جائے۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...