بیجنگ (آئی این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی مقامی سماجی ترقی اور روزگارمیں بہتری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے، اچھے دوست کے طور پر چین نے پاکستان کے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق امداد فراہم کی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس تباہی سے نکلیں گے۔ ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مون سون کی وجہ سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے اچھے دوست کے طور پر چین نے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق فوڈ پیکجز، بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے آلات اور دیگر انسانی امداد فراہم کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے۔ ترجمان نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس تباہی سے نکلیں گے اوراز سرنو بحالی کریں گے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم خاندانوں میں تقریباً 800 سے 1000 فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ تقریباً 300 سولر پینلز بھی فراہم کیے گئے کیونکہ حالیہ بارشوں نے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں تباہ کر دی ہیں، جس سے لوگ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہے۔
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
نیو یارکاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکیہ اور شام میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے...
لاہور16مارچ کو قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات...
اسلام آبادانسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبے میں...
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ نہیں دیا گیا، دعوت...
اسلام آباد سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ ترکیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے،زلزلہ زدگان کی مدد...
لاہورنگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الٰہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ...