اپالو 11کے خلا باز کی جیکٹ 28لاکھ ڈالر میں نیلام

29 جولائی ، 2022

نیویارک (این این آئی)چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپالو11کے خلا باز الڈرن کی فلائٹ جیکٹ نیویارک کے ایک نیلام گھر کی جانب سے28لاکھلاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ نیلام گھر کا کہنا تھا کہ نیلام کی گئی جیکٹ الڈرن کی جانب سے 1969 میں چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپالو 11کے دوران پہنی گئی تھی۔نیلام کی گئی جیکٹ پر سامنے کی جانب امریکی خلائی ادارے ناسا کا لوگو اور مشن کا علامتی نشان جبکہ اس سے تھوڑا اوپر الڈرن کے نام کی پٹی لگی ہوئی ہے جبکہ دائیں کندھے کی جگہ پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے۔