باغ، جاتلاں،کوٹلی( نمائندگان جنگ) آزادکشمیر میں شدید بارش سے کاروبارزندگی شدید متاثر ہوگیا،پانی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق جب کہ لڑکے کو بچالیا گیا۔متعدد رابطہ سڑکیں بندہوگئیں،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامناہے۔مختلف علاقوں میں کئی پل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، جاتلاں میں مندا پل کے قریب سائفن گرگیا،ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے تھلیر،منڈی اورگل پور ڈیم کے قریبی علاقوں کادورہ کیااور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باغ اور مضافات میں شدید بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا. نالوں میں طغیانی قدرآباد کے مقام پرایک افغانی محنت کش نسیم طغیانی کی نذر ہو گیا. بیرپانی،اڑشیر علی خان،بیسوٹی اور چٹری کے علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے بند ہیں. چھتر 2 میں ایک لڑکا دو نالوں کے درمیان پھنس گیا جسے مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا۔نالہ ماہل میں طغیانی کے باعث لاری اڈہ اور گرڈ کالونی کی حفاظتی دیوار جو وولڈ بنک نے تعمیر کی تھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مکانوں کو شدید خطرہ لاحق ہورہا ہے اور انسانی جانوں کو بھی خطرہ ہے حکومت آزاد کشمیر اس کی تعمیر کو فوری طور پر کیا جائے تاکہ لوگوں کی املاک کو مزید نقصان ہونے سے بچایا جا سکے ۔ادھر جاتلاں میں کھڑی شریف کے نواحی شہر پل مندا کے مقام پر سایفن اچانک گر گیا ۔ اطلاع پر وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین اورضلعی انتظامیہ عوام علاقہ کثیر تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد حسین نے فوری سایفن کی مرمت کا حکم جاری کر دیا ۔بھاری ٹریفک کا گزرنا بند کر دیا گیا۔ وزیر توانائی وآبی وسائل و ادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے پل منڈا سائفن کی دیوار گرنے اور سٹرک کے متاثرہ حصے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے یہ معاملہ ہیش ایا۔ادھر کوٹلی اور مضافات میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے پونچھ میں ہلکے سیلابی کیفیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر امجد مغل نے تھلیر ،منڈی اورگلپور ڈیم کے قریبی مقامات کا دورہ کیا۔ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ برساتی موسم میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہے۔ عوام ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ مہتم شاہرات دوران مون سون بارشوں کے مشینری اور سٹاف ہائی الرٹ رکھیں گے،مہتمم برقیات عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں گے تاکہ بروقت بجلی کی ترسیل جاری رہے،ای ڈی شہری دفاع بروقت سٹاف کو حاضر رکھیں گے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں،انچارج ریسکیو 1122 ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مشینری تیار رکھیں۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...