معیشت تباہ کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی ، ناصر محمود

29 جولائی ، 2022

میرپور( جنگ نیوز) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری ناصر محمودنے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے، عمران نیازی کی حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں پاکستان کے عوام کے ساتھ جو کچھ کیا وہ قوم بھول نہیں سکتی ملک کو اس وقت میاں نواز شریف کی سخت ضرورت ہے معیشت کا پہیہ چلانے اور سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف کا پاکستان میں آ کر اقتدار سنبھالنا نا گزیر ہو گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ن کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قائدپاکستان میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہے دشمن کی تمام سازشوں کا جلد مکمل خاتمہ ہو گا۔