خواتین معاشرہ کااہم جزو ہیں جن کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں، ریحانہ خان

29 جولائی ، 2022

مظفرآباد( نمائندہ جنگ) چیئرپرسن وویمن کمیشن آزادکشمیر ریحانہ خان نے کہا ہے کہ وویمن کمیشن آزادکشمیر خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان کے ویژن کے مطابق خاتون کو معاشرہ میں باوقار مقام دلانے کیلئے خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جارہے ہیں۔خواتین معاشرہ کااہم جزو ہیں جن کے بغیر معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما شہناز خان اور سابق سینئربیورو کریٹ سردارسدیق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم سردارتنویرالیاس خواتین کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔