لبریشن فرنٹ نے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر دھرنا ختم کر دیا

29 جولائی ، 2022

کوٹلی ( نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے لائن آف کنٹرول تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر دیےگیے دھرنے کو سات روزبعد ختم کر یا اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے کارکن واپس چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی غیر قانونی سزا اور دیگر اسیران کی رہائی کیلئے لبریشن فرنٹ ( گیلانی گروپ) نے عالمی برادری کی توجو دلانےکے لیے لائن آف کنٹرول تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر آذاد کشمیر بھر سے بڑی تعداد میں کارکنوں کو لا کر 22 جولائی سے دھر نا دے رکھا تھا جو مسلسل خراب موسم اور مشکلات کے باوجود جاری رہا،۔ لبریشن فرنٹ کےزونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کی اہلیہ ،لبریشن فرنٹ خواتین ونگ کی رہنما طرف سے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہاگیا ہے کہ محرم الحرام کے احترام اور ریاست میں چلنے والی عوامی تحریک کا حصہ بننے کےلے شرکاء دھرنا 6 دن دھر نےاور دو دن کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ اس سلسلہ میں لبریشن فرنٹ کے زونل صدر توقیر گیلانی سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔