قوم غیر جمہوری راج کی حمایت نہیں کریگی،فوز یہ بٹ

29 جولائی ، 2022

میرپور( جنگ نیوز)پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری فوز یہ بٹ نے کہا ہے کہ قوم کسی قسم کے غیر جمہوری راج کی حمایت نہیں کریگی آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ ہر معاشرے کی ضرورت ، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے اور عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کیلئے لازمی ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی فتح حق و سچ کی فتح ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ۔ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، کمرشل بریک کی حکومت تھی، آخری سانسیں چل رہی ہیں، عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر اقتدار میں آئیں گے۔