حکومت ملازمین کیساتھ سوتیلا سلوک بند کرے، سالک رشید

29 جولائی ، 2022

باغ (نمائندہ جنگ)تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزاد کشمیر کے صدر سالک رشید عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اسوقت تک اضافہ نہ ہونا ملازمین کے لیے باعث تشویش ہے، جولائی کی تنخواہوں کیساتھ اضافہ نہ کیا گیا اور وفاق کی طرز پر نوٹیفکیشن نہ جاری ہوا تو ریاست بھر کے ملازمین مظفر آباد کیطرف مارچ کریں گے، ریاستی ملازمین بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں جو ریاستی مشینری کو چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے موقع پر منعقدہ تنظیم غیر جریدہ کے ملازمین کے اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔