سپریم کورٹ کا فیصلہ کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے، ساجد خادم

29 جولائی ، 2022

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین زکواۃوعشر حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری حاجی ساجد خادم نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔ فیصلے سے پوری قوم بالخصوص کشمیریوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی ساجد خادم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے تین ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ، مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے، روزگار ناپید ہے اورلوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، اس حکومت کا مزید رہنا ملک کیلئے کسی بھی طور ٹھیک نہیں۔