کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیںڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور

29 جولائی ، 2022

میرپور (جنگ نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور چوہدری امجد اقبال نے کورونا وائرس کے آزاد کشمیر میں پھیلنے کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے اہلیان ضلع میر پور سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حسب سابق جاریہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ تمام تجارتی مراکز،ٹرانسپورٹ تعلیمی ادارہ جات، سرکاری و نجی دفاتر مالیاتی اداروں، شادی ہال وغیرہ سمیت تمام عوامی مقامات پر شہری ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔