کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، منصور خان

29 جولائی ، 2022

حویلی کہوٹہ (نمائندہ جنگ )پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ پارٹی کے مخلص ساتھیوں کو موقع دیں گے۔ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریں گے۔ بہترین تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع حویلی میں پی ٹی آئی ورکرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔