راولپنڈی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قابض ہندوستانی فوج 75برسوں سے تمام استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں ناکام رہی ہے،دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت پاکستان کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے سفارتی اور عسکری اقدام کرے،کشمیری ہندوستان کے آخری فوجی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان کو عدم استحکام کا شکار اس لیے کیا جارہا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن نہ رہے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،پاکستان کی تمام مذہبی سیاسی جماعتیں دشمنوں کے عزائم پر نظر رکھیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رشید ترابی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ چیئرٹی کا کام کیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان مظالم کی انتہا کررہا ہے سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی گئی لواحقین کو نماز جنازہ میں شریک ہونے سے روکا گیا اشرف صحرائی جیل میں طبی سہولت نہ ملنے کے باعث شہید ہو گے اسی طرح یاسین ملک پر جعلی مقدمات بنا کر انہیں سزائیں سنائی جارہی ہیں آسیہ اندرابی شبیر شاہ،مسرت عالم، میرواعظ، عبدالحمید فیاض سمیت ہزاروں اسیران ہندوستان کی جیلوں میں قید وبند کی صعبوتیں برداشت کررہے ہیں پورے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...