حکمرانوں نے تمام محکموں کو عوام کا خون چوسنے پر لگا دیا ،ا صغر جرال

29 جولائی ، 2022

سیری(نمائندہ جنگ)تنظیم حرمت قرآن و حدیث کے بانی و سرپرست اعلیٰ مرزا صغر جرال نے کہا ہےکہ حکمرانوں نے تمام محکموں کو عوام کا خون چوسنے پر لگا دیا ہے۔ عوام پر ٹیکس کا اتنا بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ عوام بھوک سے ہی مر جائیں۔ حکمران جتنا بھی عوام کا خون چوس لیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پھر بھی غریبوں کو رزق دے گی ۔بجلی بلات میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسز کی مد میں غریب عوام پر بڑا بوجھ ڈالا گیا ہے جس کے مکمل خاتمے تک تحریک جاری رہے گی۔