اسلام آ باد (آئی این پی ) اک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ ینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلے ہمہ وقت تیار ہے۔ کانفرنس کے دوران نیول چیف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت اور متاثرہ عوام کو ہر ممکن امداد کی فراہمی کیلئے فیلڈ کمانڈز کو خصوصی ہدایات بھی دیں۔
ملتان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیرشاہ ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا۔...
لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے اپنے دائیں پیر میں تکلیف کی شکایت کی ہے، انہیں یہ تکلیف...
راولپنڈیسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری...
راولپنڈینگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت...
اسلام آ باد پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہدا کی یاد میں خصوصی نظم جاری کردی...
کراچی نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ گورننس کو بہتر بناناہوگا،میرٹ کانظام لاگو کئے بغیر ہم...
لاہور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں...
پشاورپشاور کے علاقے سے نجی سکول کے طالبعلم کوتاوان کیلئے ملزمان نے سوزوکی میں اغوا کرلیا تاہم پولیس اور...